کھیل

 سہ ملکی سیریز: پاکستان نے فائنل میں افغانستان کو 75 رنز سے شکست دےکرسیریز اپنے نام کرلی

شارجہ: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے فائنل میں پاکستان نے شاندار بولنگ کی بدولت افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جس میں قومی ٹیم نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ فخر زمان نے 27، محمد نواز نے 25 اور سلمان علی آغا نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب نے 17، حسن نواز نے 15 اور فہیم اشرف نے بھی 15 رنز اسکور کیے۔

جواب میں افغانستان کی ٹیم صرف 66 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب میں کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ صرف راشد خان (17) اور صدیق اللہ اٹل (13) ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے۔ باقی تمام بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد اور سفیان مقیم نے 2، 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button