بین الاقوامی
Trending

نیپال میں سوشل میڈیا پابندی کے خلاف احتجاج، بھارت کی مداخلت پر سوالات

 

کٹھمنڈو: نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج جنریشن زیڈ تحریک میں شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے پس پردہ بھارت کے علاقائی مداخلتی عزائم سامنے آ رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اپنے ہندوتوا نظریے کے تحت نیپال سمیت خطے کے دیگر ممالک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے نیپال کے احتجاج کو نمایاں کوریج دی ہے اور اطلاعات کے مطابق جھڑپوں میں 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کٹھمنڈو میں کرفیو نافذ ہے۔

نیپالی حکومت نے فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت 26 پلیٹ فارمز کو بند کیا، جس پر عوامی ردعمل کے باعث احتجاج بھڑک اٹھا۔

یہ بھارت کی نیپال میں پہلی مداخلت نہیں، 2019 میں بھارت نے ایک متنازعہ نقشہ جاری کیا تھا جس میں نیپال کے کئی علاقے بھارتی دعوے میں شامل تھے۔ ماہرین کے مطابق بھارت کی مداخلت خطے کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button