پاکستان
Trending

پنجاب حکومت کا انقلابی قدم، ریسکیو آپریشنز کے لیے جدید ائیر لفٹ ڈرون متعارف

 

لاہور : سیلاب متاثرین کی فوری مدد اور محفوظ انخلاء کے لیے حکومتِ پنجاب نے ریسکیو آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی شامل کرتے ہوئے ائیر لفٹ ڈرون متعارف کرا دیا ہے۔
یہ جدید ڈرون 200 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مشکل علاقوں میں پھنسے افراد کو فوری طور پر محفوظ مقام تک منتقل کر سکتا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اس ڈرون کو فوری طور پر سیلاب سے شدید متاثرہ ضلع ملتان روانہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق، یہ ٹیکنالوجی روایتی ذرائع سے پہنچ نہ پانے والے علاقوں میں جان بچانے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہو گی اور ریسکیو کی رفتار میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button