بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو باضابطہ طلبی کا حکم جاری کیا ہے۔ حکم نامے میں ہدایت دی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی، جو اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، کو مقدمے کی کارروائی کے لیے ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش کیا جائے۔ جیل انتظامیہ کو 22 جولائی تک بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں عدالت کی جانب سے روبکار بھی جاری کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔
0 101 1 minute read




