صحت

سن فلاور اور کینولا آئل: صحت کے لیے فائدہ یا نقصان؟

ہوسکتا ہے کہ آپ کے گھر میں بھی سورج مکھی (سن فلاور) آئل یا کینولا آئل استعمال ہو رہا ہو۔ چاہے آپ اس میں کھانا پکائیں یا سلاد میں ڈالیں یا پراٹھے تلیں۔ بیجوں سے نکلنے والے تیل دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

لیکن یہ تیل اس وقت آن لائن گرما گرم بحث کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں بیجوں سے حاصل ہونے والے خورنی تیل کینولا اور سن فلاور آئل کے بارے میں کچھ ایسے متنازع دعوے سامنے آئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ان کے مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔ کیا ان دعوؤں میں کوئی میں صداقت ہے؟

حالیہ برسوں میں بیجوں کے تیل ان گنت سوشل میڈیا پوسٹس کا نشانہ بن گئے ہیں۔ لوگوں کا دعوی ہے کہ وہ ’زہریلے‘ اور ’مضرِ صحت‘ ہیں۔

ناقدین نے بیجوں کے کچھ تیلوں کے لیے ’آٹھ بُرے تیلوں‘ کی اصطلاح بھی بنائی ہے۔ اس کا مطلب وہ آٹھ مشہور بیجوں کے تیل جن میں کینولا، مکئی، کپاس کے بیج، انگور، سویا، چاول کے چوکر، سورج مکھی اور کپاس کے پھول شامل ہیں۔ کیونکہ ان پر الزام ہے کہ یہ تیل دل کی بیماری اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کا سبب بنتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button