پاکستان

سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے معطل ارکان کے خلاف ریفرنس پر مذاکراتی کمیٹی تشکیل، سیاسی کشیدگی میں کمی کی توقع

لاہور : سیاسی کشیدگی کو کم کرنے اور معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے کو حل کرنے کے لیےسپیکر پنجاب اسمبلی نے 8 رکنی حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں پارٹیوں کے اہم رہنما شامل ہیں، جو اس مسئلے پر مذاکرات کریں گے۔

اپوزیشن کی طرف سے بھی اپنے ارکان کے نام جلد سپیکر کو بھیجے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ مذاکرات کا اگلا سیشن اتوار کو مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں فریقین کی جانب سے آج سفارشات بھی تیار کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button