ل
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، تاہم انہوں نے خود تاحال اس کی تصدیق نہیں کی۔
متعدد یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں ایمان بٹ کو ہسپتال کے بستر پر اور رجب بٹ کو برطانیہ میں جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک ویڈیو میں رجب بٹ اپنی والدہ سے فون پر بات کرتے ہوئے بھی نظر آئے، جہاں وہ انہیں دادی بننے کی مبارکباد دیتے دکھائی دیے۔
رجب بٹ نے ایمان بٹ سے دسمبر 2024 میں شادی کی تھی۔ شادی کے بعد ان کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئیں، تاہم جوڑے نے کبھی اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔




