باکو:باکو میں آذربائیجان کے یومِ فتح کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف صدر الہام علیوف کی دعوت پر تقریب میں شریک ہوئے، جہاں پاک فوج کا خصوصی دستہ پریڈ کا حصہ بنا۔
صدر علیوف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ترکیہ اور پاکستان نے مشکل وقت میں آذربائیجان کا ساتھ دیا، جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے دونوں رہنماؤں کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے قوم کو یومِ فتح کی مبارک باد دی۔




