بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہیں:کیرولین لیویٹ

 

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں، تاہم امریکا اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

کیرولین لیویٹ کے مطابق ایران نے صدر ٹرمپ کو معاہدہ کرنے کی خواہش سے آگاہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران امریکا سے کیے گئے وعدوں سے پیچھے ہٹا تو اسے جواب دہ بنایا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی سلامتی کے معاملے پر بھی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کسی بھی حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات کی صورت میں ایران کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکا ایک طرف سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنا چاہتا ہے، جبکہ دوسری جانب خطے میں اپنے مفادات اور بحری راستوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات بھی کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button