پاکستان
Trending

پنجاب میں سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، قصور، اوکاڑہ اور ساہیوال کو خطرہ

 

لاہور : پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے قصور، اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں بند ٹوٹنے سے پانی کا زور قصور کی طرف بڑھا، جس سے بچاؤ کے لیے مقامی بند کو شگاف دینا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ سلیمانکی کے بعد ہیڈ اسلام پر بھی سیلاب کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے بتایا کہ حکومت کی ترجیح تمام متاثرہ آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہے، اور ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 1955 کے بعد ستلج میں یہ بدترین صورتحال ہے، تاہم تمام وسائل بروئے کار لا کر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button