پاکستان
Trending

آبی گزرگاہوں پر قبضے چھوڑنے ہوں گے، شجر کاری بڑھانا ہوگی: مصدق ملک

 

کراچی: وفاقی وزیر مصدق ملک نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبی گزرگاہوں کے قدرتی راستے بند کیے جاتے رہے تو پاکستان کو شدید ماحولیاتی بحران کا سامنا رہے گا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اور موجودہ حالات میں دریاؤں کے بند توڑ کر آبادیوں کو بچانا کوئی مستقل حل نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آبی گزرگاہوں سے تجاوزات ہٹانا، خطرے میں موجود آبادیوں کو منتقل کرنا اور دریاؤں کے کنارے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ملک گیر شجرکاری مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button