اسلام آباد:سپریم کورٹ میں منشیات کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے بارڈر کنٹرول اور منشیات کی روک تھام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سرحد پر کیوں نہیں روکی جاتی اور یہ شہروں تک آخر کیسے پہنچتی ہے؟
جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ٹنوں کے حساب سے منشیات ملک میں داخل ہو رہی ہے، جبکہ بلوچستان کے تین اضلاع میں منشیات کی فصلیں کاشت ہو رہی ہیں۔
عدالت نے اے این ایف کو ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کوریئر کمپنی کے منیجر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی۔




