مکہ مکرمہ / مدینہ منورہ: سعودی عرب میں آج عیدالاضحیٰ کا تہوار روایتی مذہبی عقیدت، احترام اور انتہائی روح پرور ماحول میں منایا جا رہی ہے۔
صبحِ سویرے ہی مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں نمازِ عید کے عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں حجاجِ کرام اور مقامی فرندانِ اسلام نے نمازِ عید ادا کی۔ خطبۂ عید کے دوران ائمہ کرام نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جس کے بعد امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن و امان کے لیے رقت آمیز دعائیں کی گئیں۔
نمازِ عید کے فوری بعد مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت مملکت کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کا فریضہ شروع کر دیا گیا ہے۔ جدید اور خودکار مسالخ (سلاٹر ہاؤسز) میں قربانی کا عمل منظم طریقے سے جاری ہے، جبکہ حجاجِ کرام بھی قربانی کا فریضہ سرانجام دے کر حج کے بقیہ مناسک کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔




