پاکستان
Trending

قربانی اور ایمان کا دن: عسکری قیادت کی قوم کو مبارکباد، ملکی دفاع اور شہدا کو خراجِ عقیدت

 

راولپنڈی :فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، عسکری قیادت نے عید کے اس بابرکت دن پر ملک میں مستقل امن، ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ قربانی، ایمان اور یکجہتی کا گہرا پیغام دیتی ہے، اور مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

اس موقع پر مسلح افواج کے سربراہان نے شہدائے پاکستان کے اہلِ خانہ کو خصوصی طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وطنِ عزیز کی بنیادیں ہمارے عظیم شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہی مضبوط اور مستحکم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button