پاکستان

ژوب میں سیلابی ریلے سے گاڑی بہہ گئی، 4 خواتین جاں بحق

ژوب :سوات اور حویلیاں کے بعد بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھی سیلابی ریلے میں فیملی کے بہہ جانے کا واقعہ سامنے آ گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق فیملی کے چھ افراد پکنک منانے کیلئے ژوب میں آئے، اچانک ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی، جس سے 4خواتین ڈوب کرجاں بحق ہوگئیں جب کہ 2 افراد کو بچا لیا گیا۔

لیویز ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والی تین خواتین سگی بہنیں تھیں، ان کا تعلق پنجاب کے ضلع ملتان سے تھا، بدقسمت خاندان کوئٹہ کے راستے ژوب پہنچا تھا۔

دوسری جانب مرنے والے خواتین کی لاشیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر آبائی علاقے میں بھجوا دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button