پاکستان
Trending

مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان متحرک: وزیرِ داخلہ اور امریکی سفیر کی ملاقات، اہم معاملات پر اتفاق

 

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور تنازعات کے دیرپا حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے حوالے سے سفارتی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔ دونوں شخصیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں تناؤ کم کرنے کے لیے مستقل رابطے اور سفارتی چینلز کا تسلسل ناگزیر ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خطے کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع ایک مثبت قدم ہے جو امن کی راہ ہموار کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ ایران کی جانب سے بھی امن کی کوششوں کا مثبت جواب دیا جائے گا۔امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے قیامِ امن کے لیے پاکستان کے تعمیری اور کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں خطے کے استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button