بین الاقوامی
Trending

تہران کی نئی سفارتی حکمتِ عملی: مذاکرات کے لیے ‘انصاف اور وقار’ کی شرط عائد

 

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بین الاقوامی برادری کو پیغام دیا ہے کہ ایران مذاکرات سے فرار نہیں چاہتا، لیکن وعدہ خلافیوں اور معاشی ناکہ بندی کے ساتھ بات چیت کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات انصاف اور دانش مندی کی بنیاد پر ہوں تو ایران اب بھی تیار ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ باقر قالیباف نے سیز فائر کی نازک صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کا تسلسل صرف اسی صورت ممکن ہے جب دوسری جانب سے اشتعال انگیزی بند کی جائے۔ ترجمان وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی کے مطابق، ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کو محفوظ بنانے کے لیے سفارتی چینلز کو ترجیح دیتا ہے، مگر اس کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button