بین الاقوامی
Trending

ایران کا سمندری حدود میں بڑا ایکشن، ‘ایم ایس سی فرانسیسی’ سمیت دو جہازوں پر قبضہ

 

تہران/واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ میں سمندری محاذ اچانک گرم ہو گیا ہے جہاں ایران نے آبنائے ہرمز سے دو بحری جہازوں کو قبضے میں لینے کی ویڈیو جاری کر کے عالمی برادری کو چونکا دیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جہازوں کو سمندری احکامات کی مسلسل خلاف ورزی اور مطلوبہ دستاویزات نہ ہونے پر تحویل میں لیا گیا۔زیرِ قبضہ جہازوں میں ’’ایم ایس سی فرانسیسی‘‘ اور ’’پیمینوڈس‘‘ شامل ہیں۔دونوں جہازوں کو بحفاظت ایرانی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے عملے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
ایک طرف وائٹ ہاؤس ان جہازوں کی ضبطی کو معاشی دباؤ کا نتیجہ قرار دے رہا ہے، تو دوسری طرف ایران نے ویڈیو جاری کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ اب بھی اسٹریٹجک آبی گزرگاہوں کا نگران ہے۔ ترجمان پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، اجازت ناموں کے بغیر کسی بھی جہاز کی نقل و حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button