لاہور/مری: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مری کے خوبصورت مناظر اور سیاحتی مقامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بڑا قدم اُٹھایا گیا ہے۔ مری میں پہلی بار ’’مری پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی (MPHA)‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ڈی جی پی ایچ اے کو اس حوالے سے باضابطہ ٹاسک دے دیا ہے۔ ایجنسی کے قیام کی سمری جلد وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لیے بھیج دی جائے گی۔
اس ایجنسی کے تحت مری کے باغات، پارکس، تفریحی اور سیاحتی پوائنٹس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جس سے نہ صرف مقامی لوگ مستفید ہوں گے بلکہ سیاحوں کے لیے بھی بہتر ماحول میسر آئے گا۔
یہ اقدام مری کو ایک ماڈرن اور ماحول دوست سیاحتی مرکز بنانے کی جانب اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔




