اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ میں ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی کامیابی ملک کے سیاسی منظرنامے میں اہم پیغام ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ڈی جی خان میں بھی پارٹی جیت چکی تھی، لیکن ہمارا امیدوار ایم این اے منتخب نہیں ہو سکا۔
بلاول بھٹو نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر نازک مرحلے سے گزر رہا ہے، اور مخالفین کو جواب دینا آتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی ہے اور بھارت اب کبھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا، جس سے ملکی خودمختاری اور عزت کا پیغام جاتا ہے۔




