کھیل

راب والٹر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ منتخب

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے راب والٹر کو کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے، راب والٹر نیوزی لینڈ کے کامیاب کوچ گیری اسٹیڈ کی جگہ لیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق راب والٹر کے عہدے کی مدت جون کے وسط میں شروع ہو گی۔

راب والٹر اکتوبر نومبر 2028 میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے اختتام تک کوچ رہیں گے۔

راب والٹر نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔

ان کی کوچنگ میں جنوبی افریقہ نے 2023 میں کرکٹ ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلا۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کا سیمی فائنل اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل بھی کھیلا۔

راب والٹر کی کوچنگ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم متعدد اہم ایونٹس اور سیریز کھیلے گی جس میں  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ، لاس اینجلس اولمپکس اور تین آئی سی سی ٹورنامنٹس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ راب والٹر ماضی میں نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک اور اے ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button