فٹبال کی دنیا کے چمکتے ستارے کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اب وہ دنیا کے پہلے ایسے فٹبالر بن چکے ہیں جن کی مجموعی دولت کھرب پتی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی مالیاتی جریدے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ رونالڈو کی دولت اب 1.4 ارب ڈالر یعنی تقریباً 3 کھرب 93 ارب پاکستانی روپے سے زیادہ ہو چکی ہے۔
رونالڈو کی دولت میں یہ زبردست اضافہ اس وقت ہوا جب انہوں نے سعودی عرب کے مشہور کلب النصر کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کیا، جس نے ان کی آمدنی کو ایک نیا عروج دیا۔




