واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت ترین موقف اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران کے پاس سمجھوتے کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو بہت دیر ہونے سے پہلے فیصلہ کرنا ہوگا، ورنہ وہ ایک عظیم ملک بننے کا اپنا آخری موقع بھی کھو دے گا۔
صدر ٹرمپ کی ویڈیو شیئر صدر ٹرمپ نے اپنے بیان کے ساتھ ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ایران کے سب سے اہم اور بڑے پل کو تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔ یہ پل دارالحکومت تہران اور کرج کے درمیان رابطے کا سب سے بڑا ذریعہ تھا۔ ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے لکھا ایران کا سب سے بڑا پل گر کر تباہ ہو چکا ہے جو اب دوبارہ کبھی استعمال کے قابل نہیں ہو سکے گا۔
امریکی صدر نے ایرانی قیادت کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت آ گیا ہے کہ ایران معاہدہ کر لے، اس سے پہلے کہ وہ سب کچھ ختم ہو جائے جو اب بھی ایران کو ایک عظیم ملک بنانے کے لیے باقی ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ مزید تاخیر ایران کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان کا باعث بنے گی۔
عالمی سیاسی ہلچل صدر ٹرمپ کی جانب سے براہِ راست ایرانی انفراسٹرکچر کی تباہی کی ویڈیو شیئر کرنے پر عالمی سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اسے ایران پر دباؤ ڈالنے کی اب تک کی سب سے جارحانہ کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں جاری کشیدگی ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔




