پاکستان
Trending

بھارت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے بیرونی محاذ گرم کر رہا ہے، کسی بھی مہم جوئی کا جواب ‘فیصلہ کن’ ہوگا: خواجہ آصف

 

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو کڑی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانیے کا مقصد بھارت کی اپنی اندرونی کمزوریوں سے توجہ ہٹانا ہے، تاہم بھارتی قیادت یاد رکھے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب انتہائی سخت اور فوری ہوگا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیرِ دفاع نے بھارتی حکومت کی اسٹریٹجک پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت اس وقت شدید اندرونی مسائل اور کمزوریوں کا شکار ہے۔ اپنی عوام کو ان مسائل سے بے خبر رکھنے اور سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے بھارت مسلسل بیرونی محاذ پر تناؤ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیرِ دفاع نے بھارتی قیادت کے بیانات کو ان کی "سٹریٹجک بے چینی” (Strategic Anxiety) قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بوکھلاہٹ ثابت کرتی ہے کہ وہ خطے میں اپنی پوزیشن کے حوالے سے غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے۔
پاکستان کے دفاعی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا جواب فوری، متوازن اور فیصلہ کن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button