پاکستان
Trending

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک ہی وار میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ راتوں رات پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا بھاری اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے۔فی لیٹر پیٹرول: 458 روپے 41 پیسے، فی لیٹر ڈیزل: 520 روپے 35 پیسے ہے۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کے باعث حکومت مجبور تھی۔ انہوں نے اس صورتحال کو عالمی معاشی طوفان قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بھرپور کوشش کی کہ عوام پر بوجھ نہ پڑے، مگر سپلائی لائنز کی صورتحال نے فیصلے کو ناگزیر بنا دیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت ملے گی۔ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کے لیے 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر لیوی بڑھا کر 160 روپے 61 پیسے کر دی ہے، جس کا مقصد حکومتی آمدن میں اضافہ کرنا ہے، تاہم ڈیزل پر عوام کو معمولی ریلیف دینے کے لیے لیوی کو صفر کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button