پاکستان

لاہور میں فروری کو بسنت میلہ، سوتی ڈور کی اجازت، خواتین کیلئے ’’سحر‘‘ پروگرام اور مائنز ایکٹ 2025 کی منظوری


 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اہم فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت فروری میں تاریخی بسنت میلے کے انعقاد کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بسنت میلہ صرف ضلع لاہور کی حدود تک محدود ہوگا جبکہ پتنگ بنانے اور فروخت کرنے والوں کیلئے ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق موصول ہونے والی 530 درخواستوں میں سے 340 فروخت کنندگان کو اجازت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔

حکومتی پالیسی کے مطابق تمام رجسٹرڈ مینوفیکچررز کو اپنے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کاروباری مقامات پر نمایاں طور پر آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔ بسنت کے دوران صرف ’’پِنا‘‘ پر لپٹی سوتی ڈور استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ چرخی اور دیگر غیر قانونی سامان پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے عوام دوست منصوبہ ’’سحر‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت خواتین کو آئی ٹی، ڈریس ڈیزائننگ، بیوٹی اور دیگر فنی شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ موبائل ٹریننگ یونٹس کے ذریعے دیہی اور شہری علاقوں میں خواتین کو گھر بیٹھے سہولت فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب کابینہ نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کی منظوری بھی دے دی ہے، جس کا مقصد معدنی وسائل کے بہتر استعمال، سرمایہ کاری کے فروغ اور شفاف نظام کو یقینی بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button