اسلام آباد: وفاقی انتظامیہ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دفاتر، مساجد اور مدارس کو بند کر دیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران مرکزی دفتر جو کہ مری روڈ اٹھال چوک رولر ایریا میں واقع ہے، بھی سیل کر دیا گیا۔
اسی طرح، بھارہ کہو، سملی ڈیم روڈ اور پھلگراں کے مختلف مقامات پر قائم ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ ان مقامات میں جامع مسجد انوار مدینہ، جامع مسجد محلہ ٹیکری اور مسجد ممتاز قادری شامل ہیں۔
فی الحال حکام کی جانب سے اس کارروائی کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم یہ کارروائی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی ہے۔




