پاکستان
Trending

محکمہ موسمیات کا الرٹ: ملک کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کا خطرہ

 

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ کے مطابق مون سون بارشوں کے گیارہویں اسپیل کے آغاز کے باعث 19 ستمبر تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو آندھی، جھکڑ اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ خاص طور پر سیاحوں اور مسافروں کو سختی سے موسم کی صورتحال کے مطابق سفر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button