بین الاقوامی

امریکی تاریخ میں نیا سنگِ میل، ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کا حلف اٹھا لیا

 

امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں ایک تاریخی لمحہ اس وقت سامنے آیا جب 34 سالہ ڈیموکریٹ رہنما ظہران ممدانی نے قرآنِ مجید پر حلف اٹھا کر میئر کا عہدہ سنبھال لیا۔ وہ نیویارک کے پہلے مسلم، جنوبی ایشیائی اور افریقی نژاد میئر بن گئے ہیں۔

حلف برداری کی تقریب سٹی ہال کے نیچے واقع ایک طویل عرصے سے بند سب وے اسٹیشن میں منعقد ہوئی۔ ظہران ممدانی نے اس موقع پر عوام کو نیا سال مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میئر بننا ان کے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے حلف کے لیے دو قرآن استعمال کیے، جن میں ایک ان کے دادا کا جبکہ دوسرا نیویارک پبلک لائبریری میں محفوظ تاریخی نسخہ تھا۔ ان کی حلف برداری کو نیویارک کی مذہبی اور ثقافتی تنوع کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button