بین الاقوامی
Trending

مودی کی یوم آزادی پر آر ایس ایس کی حمایت کی تقریر، کانگریس کی شدید تنقید

 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی یوم آزادی کے موقع پر کی جانے والی تقریر جس میں انہوں نے آر ایس ایس کے نظریے کو سراہا، بھارت میں ایک نیا تنازع پیدا کر دیا ہے۔ کانگریس کے رہنماؤں نے مودی کی تقریر کو جمہوری اقدار کے لیے انتہائی خطرناک اور بھارت کی سیکولر شناخت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

کانگریس رہنما اور رکن پارلیمنٹ جیرام رمیش نے مودی کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی آر ایس ایس کی تعریف کرنا ایک "ناکام کوشش” ہے تاکہ وہ تنظیم کو خوش کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "لال قلعہ سے آر ایس ایس کی حمایت کرنا سیکولر بھارت کے لیے پریشان کن ہے”۔

جیرام رمیش نے یہ بھی کہا کہ مودی کی ہندوتوا پر مبنی تقریر آئین اور سیکولر جمہوریت کی روح کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "مودی فیصلہ کن طور پر کمزور ہو چکے ہیں” اور وہ ستمبر کے بعد اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے "موہن بھاگوت کے رحم و کرم پر ہیں”۔

کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھی مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "مودی نے وہی پرانی تقریر کی، ان کے پاس نئی کوئی بات نہیں تھی۔”

وزیرِ خارجہ دیپ سنگھ پوری نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کتنی ہی کوشش کرلیں، آپ مہاتما گاندھی، نیتا جی سبھاش چندر بوس یا بھگت سنگھ نہیں بن سکتے”

کانگریس کے چیف وہپ، مانیکم ٹیگور نے بھی مودی کے ہندوتوابیانیے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ "آزادی کے لیے آر ایس ایس نے کبھی انگریزوں سے نہیں لڑا۔” سی وینوگوپال نے کہا کہ "ہر یوم آزادی پر بی جے پی تاریخ کو مسخ کرنے اور غداروں کو ہیرو بنانے کی کوشش کرتی ہے۔”

کانگریس کی جانب سے وزیراعظم کی تقریر پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جسے بھارت کے جمہوری تشخص اور سیکولر اقدار کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button