پاکستان
Trending

ایپ سپ ایکسی لینس ایوارڈز، تعلیم و انٹرپرینیورشپ میں نمایاں خدمات کا اعتراف

 

لاہور: گورنر ہاؤس لاہور میں ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سپ) کے زیر اہتمام ایکسی لینس ایوارڈز 2026 کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تعلیم، انٹرپرینیورشپ، بزنس انوویشن اور سماجی خدمات میں نمایاں کارکردگی پر شخصیات اور اداروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان سمیت شعبہ تعلیم اور کاروبار سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں مجموعی طور پر 31 ایوارڈز دیے گئے۔ قائداعظم یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی، پی آئی ای اے ایس، کامسیٹس، یو ای ٹی لاہور اور دیگر جامعات کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کو اکیڈمک ایکسی لینس ایوارڈز سے نوازا گیا۔

کاروباری اور سماجی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو انٹرپرینیورئل ایکسی لینس ایوارڈز دیے گئے، جبکہ ایپ سپ لیگیسی اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔

مقررین نے اعلیٰ تعلیم، تحقیق، کاروباری جدت اور سماجی خدمات میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کی خدمات کو سراہا اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے کامیاب افراد کو رول ماڈل قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button