لاہور:پنجاب حکومت نے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی ہے اور صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف تاریخ کا سخت ترین کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب خود اس کارروائی کی نگرانی کر رہی ہیں۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوئی بھی بااثر منشیات فروش قانون سے بالاتر نہیں ہوگا۔ انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف سختی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور چھوٹے بچے جو رکشہ چلا رہے ہیں، اپنی جان کے خطرے میں ہیں، اس لیے اس پر فوری پابندی عائد کی گئی ہے۔
وزیر مریم اورنگزیب نے ستھرا پنجاب پروگرام کی عالمی سطح پر تعریفوں کا ذکر کیا اور کہا کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں سموگ میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں تاکہ پنجاب میں صحت مند اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔




