کھیل

پولینڈ میں پاکستانی نژاد ہاکی پلیئرز کا کامیاب کھیل، قوم کا فخر بلند

لبلن: (ویب ڈیسک) یورپین ملک پولینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے سپر لیگ ہاکی کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل جتوا دیا۔

تین پاکستانی نژاد کھلاڑیوں مرتضٰی یعقوب، احتشام اسلم اور عبدالرحمٰن نے Siemianowice Śląskie ہاکی کلب سے کھیلتے ہوئے اسے سپر لیگ میں پہلی ناقابل شکست چیمپئن بنوا دیا، عبدالرحمٰن لیگ کے ٹاپ سکورر قرار پائے۔

احتشام اسلم سیمی فائنل، فائنل اور مجموعی طور پر بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے جبکہ مرتضٰی یعقوب بیسٹ ڈیفینڈر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

چیمپئن ٹیم کے کوچ نے کہا ہے کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہم پاکستانی ہیروز کو اپنے ساتھ کھیلتا ہوا اور اپنے کلب کو چیمپئن بنتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button