پاکستان

پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع

لاہور: پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ایک قرارداد جمع کرادی گئی ہے، جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پیش کی۔ قرارداد میں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے اداروں کے استحکام اور شفافیت کی ضمانت قرار دیا گیا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان 27 ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اسے ادارہ جاتی استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے۔ ایوان نے اس بات پر زور دیا کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ بلدیاتی نظام پر کسی بھی قسم کی غیر آئینی مداخلت نہ ہو سکے۔

مزید برآں، قرارداد میں آئینی عدالت کے قیام کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس ترمیم سے عدلیہ کی آزادی اور غیرجانبداری میں مزید بہتری آئے گی۔ اس کے ساتھ ہی، قرارداد میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ 27 ویں ترمیم سے صوبائی خودمختاری اور وفاقی توازن میں مزید مضبوطی آئے گی، اور الیکشن کمیشن کو ایک خودمختار اور مؤثر ادارہ بنایا جائے گا۔

قرارداد میں اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا کہ 27 ویں آئینی ترمیم ایک انقلاب نہیں بلکہ ادارہ جاتی ارتقا ہے۔ وزیرِ اعظم پاکستان کو آئینی اصلاحات کے لیے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایوان نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ یہ ترمیم پاکستان کے اداروں کی استحکام کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button