پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث حدِ نگاہ نہایت کم ہو گئی ہے۔ دھند کی وجہ سے کئی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت موٹر ویز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں 18 سے 20 جنوری کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں 21 جنوری تک برفباری متوقع ہے۔ عوام کو محتاط رہنے اور سفر سے قبل موسم کی صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




