پاکستان
Trending

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے مقدمات خصوصی عدالتوں کے سپرد کرنے کا حکم، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

 

لاہور:لاہورہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق مقدمات کے دائرہ اختیار پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایسے تمام کیسز عام سول عدالتوں کے بجائے اوورسیز قوانین کے تحت قائم خصوصی عدالتیں ہی سنیں گی۔

عدالت نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد تنازعات کے لیے مخصوص قانونی ڈھانچہ موجود ہے، لہٰذا ان مقدمات کو اسی نظام کے تحت نمٹایا جانا ضروری ہے تاکہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔

فیصلے میں اسپیشل کورٹس کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز سننے پر اٹھائے گئے اعتراض کو کالعدم قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد سے متعلق مقدمات کے حل میں تیزی اور عدالتی نظام کی مؤثر کارکردگی میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button