لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے مسئلے کے حل کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری فیصلے جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کینال روڑ پر درختوں کی کٹائی کے حوالے سے عدالت کو باضابطہ آگاہ کرے۔
جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں عدالت نے تحریری حکم میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے بیان کا حوالہ دیا، جس میں بتایا گیا کہ یلو ٹرین منصوبے کی فیزیبلٹی رپورٹ (پی سی ون) ابھی تک پیش نہیں ہوئی اور منصوبے کے خدوخال واضح نہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درختوں کی کٹائی کی ضرورت نہیں اور اگر مستقبل میں کوئی منصوبہ پیش کیا گیا تو اس کی حتمی منظوری سے قبل عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔




