اسلام آباد:متعلقہ اداروں نے پاکستان مخالف سوشل میڈیا نیٹ ورک کے انکشافات کیے ہیں، جس کے تحت بھارت اور افغانستان سے چلنے والے درجنوں ٹوئٹر اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن مواد پھیلا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغانستان سے کچھ اکاؤنٹس شدت پسندانہ بیانیہ اور دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ بھارت سے چلنے والے اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف افواہیں اور اشتعال انگیز مواد پھیلا کر عوامی رائے متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کا مشترکہ ڈیجیٹل نیٹ ورک پاکستان کو بدنام کرنے اور ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش میں سرگرم ہے۔ متعلقہ ادارے ان اکاؤنٹس کی نگرانی اور تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔




