پاکستان
Trending

سفارتی بریک تھرو: پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان بڑے معاہدے کا امکان، نیا "روڈ میپ” امریکی صدر کو پہنچا دیا گیا

 

واشنگٹن/تہران: عالمی سیاست میں ایک بڑا موڑ اس وقت آیا جب ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایک نیا "روڈ میپ” پاکستان کے ذریعے امریکی صدر کو پہنچا دیا۔ اس پیش رفت کو خطے میں جنگ کے بادل چھٹنے کی پہلی باقاعدہ علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
تہران کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز میں سب سے اہم نکتہ جوہری مذاکرات کو مؤخر کرنا ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ پہلے مرحلے میں کشیدگی ختم کر کے معاشی سرگرمیاں بحال کی جائیں اور متنازع جوہری معاملات کو دوسرے مرحلے کے لیے چھوڑ دیا جائے۔ امریکی صدر آج اپنی نیشنل سیکورٹی کونسل اور خارجہ امور کے ماہرین کے ساتھ ان تجاویز پر فیصلہ کن مشاورت کریں گے۔
امریکی صدر نے ایران اور امریکہ کو قریب لانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں "امن کا سفیر” قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ پاکستانی قیادت کی بصیرت نے عالمی امن کے لیے نئے راستے کھولے ہیں۔
اسی دوران امریکی صدر نے ایک بار پھر اپنے اس دعوے کو دہرایا ہے کہ پاکستان نے ماضی کے فضائی معرکے میں بھارت کے 11 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان کی دفاعی ساکھ عالمی سطح پر بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
امریکی صدر کے مطابق ایران کے سمجھدار لوگ اب جنگ نہیں، بلکہ میز پر بیٹھ کر بات کرنا چاہتے ہیں۔ ہم مزید مشاورت اب براہِ راست رابطوں کے ذریعے کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button