اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت میں سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل سروس رولز 2025 کا مسودہ باقاعدہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس جنید غفار نے بھی شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق ضابطہ اخلاق میں ممکنہ ترامیم پر مزید قانونی مشاورت اور غور و خوض جاری رکھا جائے گا، تاکہ عدلیہ کی شفافیت اور احتساب کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔ اجلاس میں آرٹیکل 209 کے تحت دائر 24 شکایات کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج جبکہ 5 شکایات کو مزید تفتیش یا کارروائی کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے انکوائری کے طریقہ کار پر بھی مزید مشاورت کی ضرورت پر اتفاق کیا تاکہ قانونی عمل کو موثر اور تیز تر بنایا جا سکے۔
0 194 1 minute read




