پاکستان
Trending

سعودی حکومت کا بڑا اعلان: کم عمر عازمین کے لیے حج کی راہیں پھر کھل گئیں، 12 سالہ بچوں کو دوبارہ اجازت

 

ریاض/اسلام آباد: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج سے متعلق اپنا حالیہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے پرانی پالیسی بحال کر دی ہے۔ نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق، اب 12 سال سے زائد عمر کے تمام بچے حج کے مناسک ادا کرنے کے اہل ہوں گے۔
15 سال سے کم عمر بچوں پر لگائی گئی حالیہ پابندی کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جو ویزے ‘کم عمری’ کی بنیاد پر منسوخ ہوئے تھے، وہ اب دوبارہ کارآمد ہیں۔ تمام ایئر لائنز کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو حج پروازوں پر لانے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔ اس فیصلے سے ان ہزاروں عازمین کی پریشانی دور ہو گئی ہے جو اپنے بچوں کے ہمراہ اس مقدس سفر کی تیاری کر رہے تھے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عازمین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانا نظام دوبارہ نافذ کیا گیا ہے، تاکہ خاندان مل کر حج کی سعادت حاصل کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button