بین الاقوامی
Trending

بھارت روسی تیل پر دو راہے کا شکار، ٹرمپ نے معاشی دباؤ کی دھمکی دے دی


واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نئی دہلی نے روسی تیل بند نہ کیا تو اسے بھاری ٹیرف اور معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ماضی میں یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی توانائی پر انحصار کم کرے گا، مگر اب وقت آ گیا ہے کہ وہ ایک واضح پالیسی اپنائیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری چاہتا ہے اور ٹیرف میں نرمی پر غور ممکن ہے، تاہم اس کے لیے چین کو بھی امریکا کے لیے کچھ مثبت اقدامات کرنے ہوں گے۔

روس یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کو چاہیے کہ وہ جنگ بندی کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی شرائط کو زیر غور لائے، تاکہ جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگ کا جاری رہنا عالمی معیشت اور امن کے لیے نقصان دہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button