پاکستان
Trending

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرسمس کے پرامن انعقاد پر اطمینان، انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کوسراہا

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں کرسمس کی تقریبات کے مؤثر اور پرامن انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس بے خوف اور محفوظ ماحول میں منایا، جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ اور مساوی حقوق یقینی بنانا پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا اہم حصہ ہے، اور پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button