واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں برطانوی بادشاہ چارلس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کو ایران کے خلاف سخت وارننگ کے لیے استعمال کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کو عسکری طور پر شکست دے دی ہے اور اب تہران کا جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مشن میں برطانیہ اور امریکہ ایک پیج پر ہیں۔




