پاکستان

عدلیہ میں سیاسی وابستگی سے پاک نوجوان وکلا کو موقع دیا جائے گا:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اعلان:

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ میں ماہر اور سیاسی وابستگی سے آزاد نوجوان وکلا کو سامنے لایا جائے گا تاکہ عدالتی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

چیف جسٹس نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمات کی سماعت کے لیے دو شفٹوں کا نظام لانے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ کیسز کی تیزی سے سماعت ممکن ہو سکے۔ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس کے قیام کے لیے متعلقہ افسران کو تربیت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی معاملات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی غور و خوض جاری ہے، جس سے عدلیہ کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ ان کے دورے ملک کے مختلف علاقوں میں عدالتی نظام کی بہتری کے لیے کیے جا رہے ہیں اور ان کا مقصد ہے کہ شہری اعتماد کے ساتھ عدالتوں میں انصاف کے حصول کے لیے آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button