بین الاقوامی

اسرائیلی پارلیمنٹ کی متنازع قرارداد، مغربی کنارے کو ریاست میں شامل کرنے کی منظوری

 

یروشلم :اسرائیل نے ایک اور اشتعال انگیز اقدام کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں مغربی کنارے کے بڑے حصے کو ریاست کا باقاعدہ حصہ قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی، جس پر اسلامی دنیا نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی پارلیمنٹ میں اس قرارداد کے حق میں اکثریتی ووٹ ڈالے گئے۔ قرارداد کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیلی ریاست میں ضم کرنا ہے، جسے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

 

سعودی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات مشرق وسطیٰ میں امن کو سبوتاژ کرتے ہیں اور دو ریاستی حل کے امکانات کو کمزور بناتے ہیں۔

اسلامی دنیا نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button