پاکستان
Trending

بھارتی میڈیا کی تحریف بے نقاب: آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا

 

اسلام آباد: پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں اور پروپیگنڈا مہم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

چوہدری انوار الحق نے آزاد کشمیر اسمبلی میں خطاب کے دوران اپنے دور حکومت اور معرکہ حق کے دوران پاک فوج کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے بھارت کی دہشت گرد پراکسیز کے خلاف موثر کارروائیوں کی تفصیل دی اور کہا کہ پاک فوج نے بھارت کے خلاف کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے تقریر کے کلپس کو تحریف شدہ اور متنازع انداز میں نشر کیا، اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم نے حالیہ دہلی دھماکے کی منصوبہ بندی پاکستان سے جوڑی۔

حقیقت یہ ہے کہ تقریر میں دہلی دھماکے کا کوئی ذکر نہیں تھا، اور تراشے ہوئے کلپس نے جملے کے مفہوم کو بدل دیا۔ وزارت نے عوام کو خبردار کیا کہ غیر تصدیق شدہ ویڈیوز، غلط ترجمے اور سنسنی خیز سب ٹائٹلز پر بھروسہ نہ کریں اور مکمل تقریر کا متن دیکھ کر ہی رائے قائم کریں۔

وزارت نے کہا کہ بھارتی گودی میڈیا کی یہ کارروائی اندرونی خلفشار کو چھپانے اور پاکستان پر الزام لگانے کی کوشش ہے، اور سکیورٹی سے متعلق دعووں کو قبول کرنے سے پہلے شفاف ذرائع سے تصدیق ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button