اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان کی سفارتی پالیسی اور عسکری قیادت کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جس میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق عسکری قیادت کی مؤثر سفارتکاری نے اس تاریخی معاہدے کی راہ ہموار کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ اس کامیابی کے نتیجے میں پاکستان کی عالمی سطح پر سفارتی حیثیت مزید مضبوط ہوئی ہے اور خطے میں استحکام کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ معاہدے کی حتمی دستخطی تقریب میں وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جو اس پیش رفت میں پاکستان کے نمایاں کردار کو ظاہر کرتا ہے۔




