پاکستان
Trending

آزاد کشمیر میں شہریوں کی تشویش میں اضافہ، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر سخت اعتراض

 

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں شہریوں اور تاجر تنظیموں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کردار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے لاقانونیت اور انتشار کا باعث قرار دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ زبردستی شٹر ڈاؤن اور ہڑتالوں کی دھمکیوں کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ تاجروں کو کاروبار چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تاجر برادری کے مطابق مسلسل غیر یقینی صورتحال نے کاروباری سرگرمیوں کو نقصان پہنچایا ہے اور مقامی سطح پر اضطراب اور بے چینی میں اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات کو روکا جائے اور صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے فوری اور مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ خطے میں امن و امان بحال ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button