پاکستان
Trending

بنوں میں خودکش حملہ، 4 دہشتگرد مارے گئے، لکی مروت میں 2 اہلکار شہید

 

بنوں : ایف سی لائن پر خودکش حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی ایف سی لائن کی دیوار سے ٹکرا کر دھماکہ کیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمی اہلکاروں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

بنوں ہی میں ایک ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔ حملے میں استعمال ہونے والا کواڈ کاپٹر مبینہ طور پر بارودی مواد سے لیس تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ادھر لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعہ مچن خیل اڈہ میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اچانک گولیاں برسا دیں اور فرار ہو گئے۔

سیکیورٹی اداروں نے ممکنہ مزید حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر تمام اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button